این اے 148 کا ضمنی الیکشن پرامن اور شفاف انداز میں جاری

26

ملتان 19 مئی (اے پی پی )؛ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر کا مخلتف پولنگ سٹیشنوں کا دورہ کیا اور الیکشن انتظامات اور سہولیات کا جائزہ لیا اور بریفننگ لی۔

ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر نے  کہا  کہ ضمننی انتخاب میں امن و امان مثالی،بروقت پولنگ شروع کی گئی ہیں ،امیدواروں اور سپورٹرز کیلئے ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا ہے ،الیکشن کمیشن کی ہدایت پر حساس پولنگ سٹیشنوں پر کمیرے نصب کئے گئے ہیں ۔

ا نہوں نے  کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے سیکورٹی ادارے مکمل تیار ہیں اور کہا پولنگ سٹیشنوں سے نتائج بروقت مرکزی الیکشن آفس بھجوانے کی ہدایت کی ہے ،فارم 45 پولنگ سٹیشنوں اور الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی اپ لوڈ کئے جائیں گے۔