ضمنی الیکشن این اے 148پولنگ کا عمل شروع

21

ملتان، 19 مئی (اے پی پی ):این اے 148 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے درمیان شروع ہوگیا پیپلز پارٹی کے امیدوار سید علی قاسم گیلانی اور سنی اتحاد کونسل کے تیمور الطاف ملک  کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے  قومی اسمبلی کی نشست سید یوسف رضا گیلانی کے چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد خالی ہوئی تھی عام انتخابات میں سید یوسف رضا گیلانی نے تیمور الطاف ملک کو کم فرق سے شکست دی تھی تاہم ایک بار پھر سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے علی قاسم گیلانی اور تیمور الطاف ملک  کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے ضمنی انتخابات میں تقریباً 444,000 ووٹرز اپنا ووٹ ڈالیں گے۔  275 پولنگ اسٹیشنز میں سے 69 کو حساس پولنگ اسٹیشنز قرار دیا گیا ہے  حساس پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔