کراچی، 20 مئی (اے پی پی): راشد نسیم نے دو دن میں 20 عالمی ریکارڈ توڑ ڈالے راشد نسیم پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے شخص ہیں,مجموعی ریکارڈ کی تعداد 121 ہوگئی۔
راشد نسیم نے امریکہ، جرمنی، بھارت، سویٹزر لینڈ اور انگلینڈ سمیت متعدد عالمی ریکارڈ بریک کیے۔انہوں نے پہلے دن 9 ریکارڈ اور دوسرے دن 11 ریکارڈ توڑے، جس میں دو ریکارڈ انڈیا کے بھی تھے۔
راشد نسیمُ نے پیر کو پنچ کیٹیگری میں دو عالمی ریکارڈ بنائے جبکہ دو ریکارڈ لاٹھی، ایک ریکارڈ بلون برسٹنگ کیٹگری، راڈ نی اسٹرائیک،کہنی کے ساتھ اخروٹ توڑنے کا ریکارڈ، ایلبو اسٹرائیک، فائر اسٹف کیٹیگری میں بنایا۔
پہلے ریکارڈ میں ہاتھوں پر باکسنگ گلو پہن کر 350 کے مقابلے میں 398 مکے برسا کر انگلینڈ کا ریکارڈ توڑا، پنچ کیٹیگری میں ہاتھوں میں 1 کلو وزن پکڑ کر 161 مکے مارنے کا ریکارڈ 171 مکے مار کر توڑا،تیسرے ریکارڈ میں 160 کے مقابلے میں 172 اخروٹ کہنی سے توڑے۔
اس کے ساتھ ساتھ 3 منٹ میں انڈیا کے چنے شرما کا ریکارڈ توڑا جنہوں نے 3 منٹ میں 820 کہنیاں ماری تھی راشد نسیم نی 882 کہنیوں کے وار کیے اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
پانچویں ریکارڈ میں امریکہ کے اجوال شرمہ کے 5 کلو وزن باندھ کر ایک منٹ میں 83 مرتبہ گھٹنے مارنے کے ریکارڈ کو توڑا اور 88 مرتبہ گھٹنے مارے، ریکارڈ نمبر 6 میں غبارے کو مکوں کی مدد سے پھاڑنا تھا راشد نسیم نے کامیابی سے ایک منٹ میں 100 غبارے پھاڑ دیے اس سے پہلے یہ ریکارڈ 72 کا تھا۔
ساتویں اور آٹھویں ریکارڈ میں لاٹھی کو 442 کے مقابلے میں 481 مرتبہ جبکہ اسی کیٹیگری کے 3 منٹ میں لاٹھی مارنے کے 1159 مارنے کے ریکارڈ کو 1285 مرتبہ مار کر توڑ دیا۔
نویں ریکارڈ میں آگ لگا کر لاٹھی کو 195 مرتبہ گھمانے کے ریکارڈ کو 201 مرتبہ چلا کر توڑ دیا،راشد نسیم نے کامیابی کے ساتھ دوسرے دن 11 عالمی ریکارڈز توڑے۔
10 ویں ریکارڈ میں ہاتھ میں انڈا پکڑ کر جرمنی کے ریکارڈ 252 اخروٹ توڑنے کے ریکارڈ کو 290 اخروٹ توڑے اور ریکارڈ پاکستان کے نام کیا۔
11 ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے ماتھے کے ساتھ ایک منٹ میں 119 پینسل توڑ ڈالی۔ 12 ریکارڈ میں مکے کی مدد سے چاپ اسٹک کے امریکہ کے ریکارڈ کو توڑا راشد نسیم نے 120 چاپ اسٹک کو چکنا چور کر دیا۔
13 ویں ریکارڈ میں ماتھے سے 77 یارڈ اسٹک اور 14 ریکارڈ میں سر سے 29 کے مقابلے میں 39 کولڈ ڈرنک کیں کرش کیے اور ریکارڈ اپنے نام کیا۔
15 ویں ریکارڈ میں 60 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 103 جمنگ جیکس کا ریکارڈ بنایا اس سے پہلے یہ ریکارڈ 102 جمنگ جیکس کا تھا۔
16 ویں ریکارڈ میں ایک کلو وزن کے ساتھ فل ایکس ٹینشن پنچ کا ریکارڈ کو توڑا راشد نسیم نے 321 مکوں کے مقابلے میں 345 مکے برسائے۔
17 ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے 11 ماربل ٹائیل کو چکنا چور کر دیا اور کہنی کی مدد سے مابل ٹائیل کو توڑا۔
18 ویں ریکارڈ میں راشد نسیم نے انگلینڈ کے چراغ لوکھا کو شکست اور ان سے نن چکو کا ریکارڈ چھین لیا 186 کے مقابلے میں 191 مرتبہ نن چکو کو گھمایا۔
19 ویں اور 20 ویں ریکارڈ میں ککس کے ساتھ بوتل کیپ اوپن کرنے کے دو ریکارڈ اپنے نام کیا راشد نسیم نے لگاتار 40 بوتل کے ڈھکنوں کو کسک کی مدد سے اوپن کیا جبکہ اسی کیٹیگری کے ایک اور ریکارڈ میں 30 سیکنڈ میں 29 کے مقابلے میں 32 بوتل اوپن کی۔