بلوچستان اسمبلی کاوفاقی حکومت سے صو بے میں ایل پی جی گیس پلانٹ منصوبےشروع کرنے کا مطالبہ

18

 

 

کو ئٹہ، 20 مئی (اے پی پی ): اراکین بلو چستان اسمبلی نے صو بے میں گیس کی قلت کو پورا کرنے کے لئے و فاقی حکومت سے مطا لبہ کیا ہے کہ بلو چستان میں ایل پی جی گیس پلانٹ کے منصوبے پر فوری کام کاآغاز کیا جا ئے۔

پیر کے روز اسپیکر عبد الخالق اچکزئی کی زیر صدارت شروع ہونے والے بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی اسد بلوچ نے صو بے کے دور دراز علاقوں میں ایل پی گیس لگانے کے حوالے سے قراداد پیش کی، قراداد میں موقف اختیار کیا گیا صوبائی حکومت گیس کے حوالے سے وفاق سے رجوع کریں ان تمام اضلاع میں جہاں قدرتی گیس کی سہولت نہیں وہاں ایل پی جی پلانٹ لگائے جائیں۔ اراکین اسمبلی کے بحث مباحثے کے بعد ایوان نے قرداد منظور کر لی۔

رکن اسمبلی زابد ریکی نے پنجگور میں انٹرنیٹ فور جی کی بندش کے حوالے سے اسمبلی میں قرداد بھی جمع کر ادی، قراداد کے مطابق پنجگور 10لاکھ افرادکی آبادی والاضلع ہے جوایرانی سرحد سے لیکرمکران ڈویژن کا تجارتی مرکزہے لہذا اس معاملے پر وفاقی حکومت سے رابطہ کر کے انٹرنیٹ سروس بحال کی جا ئے، ایوان نے میر زابد ریکی کی قراداد نمٹا دی۔

و زیر اعلی بلو چستان میر سر فراز بگٹی نے اسمبلی اجلاس میں پوائنٹ آف آڈر پر خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ جمہوری حکومتوں میں پریس کلب کی بڑی اہمیت ہے، کو ئٹہ پریس کلب میں ہونے والے ناخو شگوار واقعے پر انکوائری کمیٹی بنا دی گئی ہے، معاملے میں غفلت برتنے والے ضلعی انتظامیہ کے آفیسران اورماتحت عملے کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جا ئے گی۔

 و زیر اعلیٰ بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے کہا کہ بلو چستان میں تعلیم کے شعبے میں بہتری کے پر عزم ہیں، سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے تحت اساتذہ کی بھر تیوں پر صاف وشفاف تعیناتی چاہتے ہے ایسا حل بنانا چاہتے ہے تا کہ حق دار کو ان کا حق ملے، سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کے تحت بھرتیوں پر بڑے پیمانے پربے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، اساتذہ کی بھرتیوں پر کوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہئے۔

اسمبلی کا اجلاس 23مئی تک ملتوی کر دی گئی۔