نارووال؛ڈپٹی کمشنرکی زیرصدارت اجلاس،ضلع بھر میں انسدادڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا

32

 

نارووال،21 مئی (اے پی پی) ڈپٹی کمشنرسیدحسن رضاکی زیرصدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں ضلع بھر میں انسدادڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نےانسدادی اقدامات کاجائزہ لیتے ہوئے سرویلنس سرگرمیوں کومزیدتیزکرنے کی ہدایت دیتے ہوئےکہا کہ ہاٹ سپاٹس کو مسلسل روزانہ ک بمیادپر چیک کیاجائے۔انہوں نے انسدادڈینگی کے سلسلے میں تمام متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ ڈینگی کی مکمل انداز میں روک تھام کیلئے اپنی ذمہ داریوں کو پھرپورطریقے سے سر انجام دیں اورڈینگی لاروا کے انسدادکیلئے ٹیمیں فیلڈ میں کام کرتی نظر آنی چاہیں اس سلسلہ کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ  افسران کوہدایت کی کہ  انسدادڈینگی کے حوالے سےجاری اقدامات کو ہرصورت چوکس رکھنا ہے لہذا غفلت سے گریز کیاجائے۔

اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹرنویدحیدراورڈی او ہیلتھ ڈاکٹرمحمدطارق نے ڈپٹی کمشنر کورواں ہفتے کے دوران محکمہ صحت کی طرف سے انڈور اورآوٹ ڈورٹیموں کی طرف سے کی جانے والی ایکٹیو

ٹیزبارے تفصیل سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیومحمدہارون،ڈی او ہیلتھ،ڈاکٹرمحمدطارق،فوکل پرسن ڈی ایچ کیوہسپتال ڈاکٹرراحت جاوید جانب ڈائریکٹر دی ایجوکیٹرزانوارالحق چوہدری کے علاوہ سمیت زراعت،لائیوسٹاک،فشریز،پاپولیشن،ریسکیو1122،سول ڈیفنس،ماحولیات، تعلیم،ہائرایجوکیشن،ضلع کونسل،میونسپل کمیٹیز،فوڈاتھارٹی،سپیشل ایجوکیشن،ہائی ویز،بلڈنگ ودیگرنےشرکت کی۔