آزاد جموں کشمیر کے وزراء کی پریس کانفرنس

47

مظفرآباد، مئی 21 (اے پی پی): آزاد جموں کشمیر کے سینئر وزیر کرنل (ر)وقاراحمد نور، وزراء عبدالماجد خان ، میاں عبدالوحید، اظہر صادق  اورسردارضیاء القمر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امن کی خواہاں ہے ریاست میں  انارکی  پیدا کرنے  کوشش نہ کی جائے۔

ترجمان آزاد جموں کشمیر حکومت عبدالماجد خان نے کہا  کہ دیرینہ مطالبات حکومت پاکستان کی سخاوت کی وجہ سے پورے ہوگئے،حکومت آزادکشمیر نے آٹا،بجلی،مراعات  بارے نوٹیفکیشنز جاری کردیے ہیں۔

وزراء حکومت نے کہا کہ ہندوستان مکار دشمن ہے وہ آزادکشمیر میں امن نہیں دیکھ سکتا، ریاست کے عوام کو جوحالیہ ریلیف ملا اس سے منصوبہ سازوں میں صف ماتم ہے۔ مطالبات کی منظوری پر ہم صدر پاکستان،وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اورمسلح افواج کے شکر گزار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم چوہدری انوار الحق نے آزاد کشمیر کی عوام کا مقدمہ مرکزی حکومت کو کامیابی کے ساتھ پیش کیا۔ پاکستان ہماری منزل ہے کشمیر کی طرف سے پاکستان کو ہوا کے ٹھنڈے جھونکے جانے چاہئیں۔