تہران ،22مئی(اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف ایران کا ایک دن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن روانہ ہوگئے۔ تہران کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اعلیٰ ایرانی حکام، ایران میں تعینات پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو اور پاکستانی سفارتی عملے نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔











