کرغزستان سے کل 171طلبہ  وطن واپس آئے ہیں،دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے  طلبہ کو ان کے گھروں تک پہنچائیں گے،وزیراعلیٰ بلوچستان

15

کوئٹہ،24 مئی(اے پی پی): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ کرغزستان میں بلوچستان کے بچے پھنس گئے تھے،کل 171طلبہ  وطن واپس آئے ہیں،دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے  طلبہ کو ان کے گھروں تک پہنچائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کرغستان میں پھنسے 171 طلباء کابحفاظت وطن واپس پہنچنے پرکوئٹہ ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا  کل 171طلبہ  وطن واپس آئے ہیں جن میں 95 طلبہ کا تعلق بلوچستان سے ہے ،دیگر صوبوں کے بچے ہمارے مہمان ہیں، ان کو گھروں تک پہنچائیں گےاور  کہا کہ دعا ہے کرغزستان میں جلد حالات ٹھیک ہوجائیں تاکہ طلبا اپنی پڑھائی جاری رکھ سکیں۔

کرغستان میں پھنسے طلباء کی وطن واپسی کے معاملے پر حکومت بلوچستان اور بالخصوص وزیراعلیٰ بلوچستان نے احسن اقدامات کئے۔