حکومت مراکز صحت پر ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے،  کمشنر ملتان

42

ملتان ۔ 24 مئی (اے پی پی):کمشنرملتان ڈویژن مریم خان نے کہا ہے کہ صحت کی سہولیات کی فراہمی پر حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے اور ضلع کے مراکز صحت پر ڈاکٹرز اور سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

 ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈپٹی کمشنر (ر)کیپٹن رضوان قدیر کے ہمراہ مخدوم رشید 6 ایم آر کے دیہی مرکز صحت کے اچانک دورے کے موقع پر کیا۔انہوں نے طبی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے گائنی وارڈ اور ادویات کی چیکنگ بھی کی۔ کمشنر نے دیہی مرکز صحت میں صفائی اور سہولیات بہتر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ مراکز صحت پر ادویات اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ویکسینشن کاوئنڑر کا بھی معائنہ کیا۔ کمشنر ملتان نے کئ سالوں سے غیر فعال ڈسپنسری کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے محکمہ صحت کو ہدایت دیں کہ فوری طور پر  ڈسپنسری کی اپگریڈیشن، فعالی بارے سکیم کمشنر آفس بھجوائے۔

  اس موقع پر ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ حکومت کی شہریوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات ان کی دہلیز پر دینا مشن ہے۔ 15 ہزار سے زائد آبادی اس ڈسپنسری سے مستفید ہوتی ہیں۔