وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی ملاقات، پاکستان نیوی کی سماجی خدمات کے امور پر تبادلہ خیال

21

لاہور، 24مئی (اے پی پی): وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے جمعہ کو یہاں  ملاقات کی۔ملاقات میں پاکستان نیوی کی سماجی خدمات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پاکستان کی سمندری حدود کا دفاع کرنے والے پاک نیوی کے جانباز قابل تحسین ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی کی گراں قدر خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

رئیر ایڈمرل رضوان احمد رئیر ایڈ مرل شہزاد حامد  کموڈور ساجد   جبکہ  چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی ساجد ظفر ڈال بھی ملاقات میں  موجود تھے۔