ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس

18

نارووال،25 مئی ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی کا ہفتہ کو اجلاس ہوا ۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ کے علاوہ بلڈنگ،روڈ،فلڈبنک ومتعلقہ محکموں کے افسران نےشرکت کی۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے ضلع بھر میں مفادعامہ سمیت دیگرجاری ترقیاتی سکیموں  پر ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنرنارووال نے اس موقع پرضلع بھرمیں جاری ترقیاتی سکیموں پر ہونے والے کام کی رفتار کے ساتھ ساتھ ورک کوالٹی اوراس کے معیار کی جانچ کی بابت متعلقہ ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز کے افسران کو سائنس کے بروقت وزٹ کرکے رپورٹ کرنے بارے ہدایات جاری کیں۔