خیرپور،28مئی(اے پی پی): یوم تکبیر کے دن سندھ یوتھ آرگنائزیشن کی جانب سے خاکی شاہ پل سے پھول باغ تک پاک فوج زندہ آباد ریلی نکالی گئی۔
ریلی سے خطاب میں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر کا دن منانے پر خوشی ہوئی آج کے دن پاکستان ایٹمی طاقت بنا، پاکستان ایٹمی طاقت بننے کےبعد 6 ایٹمی دھماکے کر کے بھارت کو ان کے 5 ایٹمی دھماکوں کا جواب دیا۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی طاقت بننے پر پاکستان طاقتور ترین ملک بنا، ہمیں فخر ہے کہ ہم ایٹمی طاقت بننے کے بعد محفوظ ہوئے، ہم اپنی پاک فوج پر فخر کرتے ہیں پاک فوج کی بڑی قربانیاں ہیں پاک فوج دنیا کی بہادر ترین فوج ہے۔