لنڈی کوتل ؛ خدائی خدمتگار تنظیم کے زیر اہتمام شدید گرمی میں سکول کے بچوں کو شربت پلانے کا اہتمام

24

 

پشاور، 29مئی(اے پی پی): خدائی خدمتگار ضلع خیبر کے سالار فضل الرحمان آفریدی کی ہدایت پر خدائی خدمتگار تنظیم کے خدمتگاروں نے سخت گرمی میں لنڈی کوتل کے مختلف سکولوں میں بچوں کو ٹھنڈا شربت کا اہتمام کیا۔

اس حوالے  سے فضل الرحمن آفریدی نے کہا کہ خدائی خدمتگار تنظیم انسانیت کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اور ہر حالت میں انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہیں۔انہوں نے کہا کہ شربت پلانے کے اہتمام کا مقصد بچوں کو گرمی سے محفوظ رکھنے کی کوشش ہے جن سے عوام کو یہ میسج دینا ہے کہ اس شدید گرمی میں اپنے بچوں کا خیال رکھیں اور گرمی سے بچنے کے لئے انہیں شربت پلائیں تاکہ ان سے خارج ہونے والی نمکیات کی مقدار کو پورا کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ بچوں کو گرمی سے بچنے کیلئے چھتری یا سر ڈھانپنے کے لئے رومال یا چادر کا بھی استعمال کریں۔