کوئٹہ،31 مئی(اے پی پی)؛پولیو سے متعلق آئی ٹی یونیورسٹی میں آرٹ گیلری کا اہتمام کیا گیا۔پولیو سے متعلق آرٹ گیلری میں جامعہ بلوچستان،آئی ٹی یونیورسٹی،ایس بی کے طلبہ نے حصہ لیا۔
پولیو سے متعلق تیار کردہ فن پاروں میں پہلی پوزیشن نثار علی دوسری پوزیشن نور فاطمہ تیسرے پوزیشن مقصود خان نے حاصل کی پولیو سے متعلق آرٹ گیلری میں جامعہ بلوچستان،آئی ٹی یونیورسٹی،ایس بی کے 30 طلباءنے حصہ لیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری صحت صالح بلوچ نے کہا کہ اس وقت سخت حالات میں کھڑے ہیں پوری دنیا میں صرف افغانستان اور پاکستان میں پولیو وائرس موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو خاتمے میں سب سے بڑی رکاوٹ آگاہی ہے،سیکرٹری صحت صالح بلوچ نے کہا کہ پولیو وائرس پھیلاومیں انکاری والدین کا منفی کردار ہے اور 3 جون سے جاری پولیو مہم بلوچستان کے 20 اضلاع میں شروع کرنے جارہے ہیں ،گرم علاقوں میں پولیو مہم جاری رکھنا مناسب نہیں ،دنیا پولیو خاتمے سے متعلق ہمارے ساتھ ہے۔
پولیو خاتمے کے لئے ہر فرد اپنا کردار ادا کرے ، سیکرٹری صحت صالح بلوچ نے آرٹ گیلری میں حصہ لینے والے طلبہ نے شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔











