ملتان،31مئی (اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو دو روز میں اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی ہے اور کہا ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کیلئے بڑے مگرمچھوں اور ذخیرہ اندوزوں پر ہاتھ ڈالیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے کہا کہ سستی روٹی کی فراہمی کیلئے تمام تحصیلوں میں کڑی انسپیکشن کی جائے جبکہ ناقص کارکردگی کے حامل افسران و پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو شوکاز نوٹس جاری کرینگے۔ان کا کہنا تھا کہ ریونیو افسران ریکوری بہتر کرنے کیلئے بڑے نادہندگان کے اشتہارات لگائیں گے، حکومت پنجاب کے وژن کے تحت روزانہ کی بنیاد پر سبزی و فروٹ منڈیوں کی انسپکشن بھی جائے گی۔
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فیضان احمد ریاض بھی موجود تھے۔











