پاکستان نیوی کے اہلکار وںو افسران کے پاکستانی سمندری حدود کی حفاظت اور سمندر میں غیر قانونی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات لائقِ تحسین ہیں، وزیراعظم

15

لاہور، 2جون  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب انسدادِ منشیات آپریشن پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی   کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان نیوی کے اہلکار و ں اور افسران کے پاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت اورسمندر میں غیر قانونی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے اقدامات لائقِ تحسین ہیں۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف کی شمالی بحیرہ عرب میں 380 کلو منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنانے پر پی این ایس یرموک پر تعینات افسران و اہلکاروں کی تعریف کی ہے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان نیوی کے اہلکار و افسران نےپاکستان کی سمندری حدود کی حفاظت اور سمندرمیں غیر قانونی کارروائیوں کی روک تھام کیلئے جو  اقدامات  کئے ہیں وہ لائق تحسین ہیں۔