لاہور، 2 جون(اے پی پی): صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے مانگا منڈی رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ کیا اور رورل ہیلتھ سنٹر میں ایک فاؤنڈیشن کی جانب سے عطیہ میں دیئے جانیوالے میڈیکل، بائیو میڈیکل آلات کا معائنہ کیا۔صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں ہیومن نیسیسٹی (necessity) فاؤنڈیشن کا لاکھوں مالیت کا میڈیکل سامان فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، رورل ہیلتھ سنٹرز سمیت تمام ہیلتھ فیسلیٹیز میں ڈاکٹرز، مطلوبہ سٹاف ایک ہفتہ میں فراہم کردیا جائے گا، خواجہ عمران نذیر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں عام آدمی کا مفت علاج، اشرافیہ کو پیسوں پر علاج کا بہترین ہیلتھ سسٹم جلد متعارف کرائیں گے، انھوں نے کہا کہ ہیومن نیسیسٹی فاؤنڈیشن کی جانب سے لاکھوں مالیت کا میڈیکل سامان دیا گیا۔ جن میں ایمبولینس، ایکسرے مشین، واٹر فلٹر یشن پلانٹ، بلڈ بنک، آکسیجن کنسنٹریٹر, (concentrator )، کیمسٹری اینالائزر، 10 سرجیکل سیٹ اور سٹرلائزیشن کا ہاٹ ائیر اوون شامل ہیں۔چیئرمین ہیومن نیسیسٹی فاؤنڈیشن شیخ جاوید، فیلڈ ڈائریکٹر فاؤنڈیشن دستگیر خان موجود تھے۔ سی ای او پی ایچ ایف ایم سی ڈاکٹر عاصم الطاف، ڈاکٹر عدنان مسعود، ایس ایم او رورل ہیلتھ سنٹر ڈاکٹر غلام مرتضی بھی موجود تھے۔