وزارت تعلیم  کی جانب سے  کوئٹہ  کے کئی دہائیوں سے نظر انداز اسکول کی صرف دو ہفتوں کی قلیل مدت میں تزین نو 

27

اسلام آباد، 03جون(اے پی پی):وفاقی  وزارت تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت اور تعلیم آباد  کی مشترکہ کاوشوں سے کوئٹہ  کے ایک کئی دہائیوں سے نظر انداز اسکول کی صرف دو ہفتوں کی قلیل مدت میں   تزین نو  کر دی گئی۔

پہلے یہ سکول بنیادی ضروریات،دیکھ بھال،فرنیچر اور کتابوں سے بھی محروم تھا لیکن وزارت  تعلیم اور تعلیم آباد کی  لگن اور اجتماعی کوششوں  کے باعث آج یہ ادارہ ایک مثال کے طور پر سامنے ہے اور اس کے طلباء کے لیے روشن مستقبل کا راستہ روشن کرتا ہے۔