سیالکوٹ؛پنجاب کونسل آف دی آرٹس وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام پہلا مقابلہ موسیقی

15

سیالکوٹ ،04 جون (اے پی پی): پنجاب کونسل آف دی آرٹس وزارت اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام پہلا پنجاب مقابلہ موسیقی  کا انعقاد ہو ا۔ مقابلے میں  ضلعی سطح پر فیصل عباس نے پہلی، حمزہ کامران نے دوسری اور حیدر علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ محمد ذوالقرنین نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے، ڈائریکٹر گوجرانولہ آرٹس کونسل غلام عباس، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمسہ گیلانی، سیالکوٹ ٹورازم ڈویلپمنٹ فورم کے عبد الشکور مرزا بھی یہاں موجود تھے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق موسیقی میں نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ضلعی سطح پر مقابلے میں درجنوں نوجوان گلوکاروں نے اپنے فن کے جوہر دکھائے اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ ڈویژن اور صوبہ کی سطح پر بھی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے پہلے مقابلہ موسیقی کے انعقاد پر پنجاب کونسل آف دی آرٹس وزارت اطلاعات و ثقافت کی ٹیم کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی سیالکوٹ میں ثقافتی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔