پشین،05 جون(اے پی پی):وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کی کی خصوصی ہدایت پر پشین نادرا آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں اسسٹنٹ ڈاٹریکٹرنادرا نعمان بخاری، مانیٹرنگ آفیسر نادراعبدالجبار آغانے سائلین کے مسائل سنے اور ان کے حل کےلیے فوری طور پر متعلقہ شعبہ جات کو ہدیات جاری کیں۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ میئر سردار اکبر ترین، سمیت سائلین کی کثیر تعداد نے شرکت کی، سائلین نے شناختی کارڈ کے پراسس کے سلسلے میں مسائل سے آگاہ کیا جس پر اسٹنٹ ڈاٹریکٹر نادرا نے نعمان بخاری نے شہریوں کو شناختی کارڈز کے حوالے سے درپیش مشکلات کو قانون دائرے میں حل کرنے کی یقین دہائی کرائی،شہریوں کو شناختی کارڈ کے حصول میں حامل تمام شرائط کو سہل بنانے کےلیے ہم تمام صلاحتیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات اٹھائیں گے،مسائل کے حل پر شہریوں نےوزیر اعظم شہباز شریف، نادراحکام کو خراج تحسین پیش کیا۔