وفاقی محکموں میں پبلک سروس کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی،،وفاقی محتسب غلام سرور بروہی

16

کوئٹہ05جون(اے پی پی)وفاقی محکموں میں پبلک سروس کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کیجائگی۔ عوام کواگر کسی وفاقی محکمے کے خلاف کوئی شکایت ہے اور وہ حل نہیں ہو رہا ہو تو وہ وفاقی محتسب کے دفتر سے رجوع کریں وفاقی محتسب ان کے مسائل کوکم سے کم وقت میں اور بغیر کسی فیس کے حل کریگی۔ یہ بات صوبائی انچارج وفاقی محتسب غلام سرور بروہی نے سوئی گیس کمپنی کے صوبائی دفتر کوئٹہ کی جائزہ دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں کہا کہ سوئی گیس کمپنی گیس لائنوں پرجب بھی کوئی مرمتی کام کرتی ہے تو پورے شہر کی کیس بند کرنے کے بجائےصرف متعلقہ لائن کہ جس پر کام ہو رہا ہے کی گیس بند کریں۔ انھوں کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہئے کہ عام کی مشکلات کم کریں نہ کہ ان میں اِضافہ کریں۔ واضح رہے کہ وفاقی محتسب نے پاکستان میں اپنے تمام صوبائی سربراہان کو ہدایات جاری کی ہے کہ وقتاً فوقتاً اپنے متعلقہ صوبہ میں قائم وفاقی محکموں میں پبلک سروس کے حوالے سے جائزاتی دورہ کریں تاکہ موقعہ پر موجود لوگوں کو درپیش مسائل کا بذات خود جائزہ لے کر ان کی داد رسی کریں۔ قبل ازیں جنرل منیجر گیس کمپنی فاروق احمد نے وفاقی محتسب اور ان کے ٹیم کو گیس کمپنی کے دفتر پہچنے پر خوش آمدید کہا اور دفترکے مختلف سیکشنز کسٹمر ریلیشن، سی آر ڈی، ریکوری، اور میٹر ٹیسٹنگ لیب کا معائنہ کرایا۔ بعد ازاں ان سیکشنوں کے سربراہان نے صوبائی انچارج وفاقی محتسب غلام سرور بروہی اور ان کے ٹیم کو اپنے متعلقہ سیکشن کی کارکردگی اور دربیش مسائل کے بارے میں بریفنگ دی۔