انفارمیشن ٹیکنالوجی کسی بھی ملک کی ترقی میں اہمیت رکھتی ہے ،وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی

23

    اسلام آباد،  5جون( اے پی پی):،وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی  معاشی بحران نہیں ہے ، 15 کروڑ نوجوان اس ملک کا مستقبل ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان انجینئرنگ کونسل میں آئی ٹی ڈے  کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کسی بھی ملک کی ترقی میں اہمیت رکھتی ہے ۔  انہوں نے  انجینئرنگ کے شعبے میں آئی ٹی کی اہمیت کو بھرپور طورپراجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ملک 15 کروڑ نوجوانوں کا ہے اور ہمیں نوجوانوں کےذہنی صلاحیتوں کو اجاگر کرناہے۔                                          انہوں نے کہا کہ  دنیا میں کوئی ملک اکیلے ترقی نہیں کرتا پورا خطہ ترقی کرتا ہے ۔ ہم اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں۔نوجوانوں کوبااختیاربنانے کیلئے آئی ٹی کی تربیت سمیت دیگر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔