اسلام آباد 5 جون ( اے پی پی): سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ معروف مصور جمی انجینئر کے بے مثال فن پارے ان کی آرٹ کے شعبے میں بے مثال تخلیقی صلاحیتوں اور فنکارانہ صلاحیتوں کی عکاسی ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ جمی انجینئر نے اپنے فن پاروں کے ذریعے پاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے جو خدمات سر انجام دی ہیں وہ قابل قدر اور قابل ستائش بناتی ہیں۔۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز اسلام آباد میں نیشنل کونسل آف آرٹ میں معروف آرٹسٹ اور سماجی کارکن جمی انجینئر کی تصوری نمائش کی افتتاحی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سپیکر نے مزید کہا کہ جمی انجینئر نے اپنی پینٹنگز کے ذریعے جس طرح پاکستانی ثقافت کو اجاگر کیا ہے وہ قابل ستائش ہے۔۔ انہوں نے کہا کہ جمی انجینئر کو مصوری کے شعبے میں ایک منفرد مقام حاصل ہے، انہوں نے اپنے فن پاروں کی بدولت پاکستان کا نام پوری دنیا روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ جمی انجینئر ایک مصور ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہیں۔انہوں نے آرٹ کے شعبے کے تحفظ اور ترویج کے لیے پاکستان کی پارلیمان کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔











