ڈیرہ بگٹی،08 جون (اے پی پی ):ضلع بھر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہو گیا ہے ، ڈپٹی کمشنر اعجاز سرور نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔
ڈی ایچ او ڈیرہ بگٹی اعظم جان بگٹی نے بتایا کہ ضلع کے 18 یونین کونسل میں 5 سال تک کے80,000 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، پولیو مہم کے لئے 225 موبائل ٹیمیں 16 ٹرانزٹ پوائنٹ اور 24 فکس سائٹ تشکیل دی گئی ہیں، والدین اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لئے پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔
ڈاکٹر اعظم بگٹی نے کہا کہ گزشتہ ماہ تحصیل سوئی کے ڈھائی الہ بچے میں میں پولیو وائلڈ وائرس ٹئپ ون کی تصدیق ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پولیو ویکسین سے ہی اس خطرناک بیماری کو شکست دینا ممکن ہے۔