کلر سیداں:لکی مروت میں شہید ہونیوالا جوان فوجی اعزازات کے ساتھ سپرد خاک

24

 

 

کلر سیداں،10 جون (اے پی پی ): لکی مروت میں شہید ہونے والے پاک آرمی کے نوجوان میں سے تحصیل کلرسیداں یونین کونسل نلہ مسلماناں،پنڈ بینسو ڈھوک سنمبل کے رہائشی راجہ مرتضیٰ کے صاحبزادے راجہ راشد محمود شہید کی نماز جنازہ  ادا کر دی  گئی ، بعد ازاں شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک  کیا گیا

 نماز جنازہ میں پاکستان آرمی کے آفیسرز جوانوں سمیت کلرسیداں کے سیاسی سماجی اور عوامی شخصیات سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،پاکستان آرمی کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور شہید کی قبر پر آرمی چیف سید عاصم منیر اور کمانڈر 10 کور کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی گئی۔