سرگودھا ؛ ڈپٹی کمشنر  سے پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی ملاقات

14

سرگودھا،12 جون(اے پی پی): اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں سلور میڈل حاصل کرنے والی پاکستانی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان سے ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر نے شاندار کارکردگی دکھانے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباددی۔

تینوں کھلاڑیوں محمد عبد اللہ ، عبد الرحمن اور رانا عبد وحید کا تعلق سرگودہا سے ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کھلاڑیوں میں کیش انعامات بھی تقسیم کیے۔انہوں نے کہا کہ سرگودھا جیسے شہر سے قومی ٹیم میں تین کھلاڑیوں کی شرکت ایک اعزاز ہے،ہاکی ٹیم نے اچھا کھیل پیش کرکے قوم کو فخر کا موقع فراہم کیا،موجودہ ٹیم نے ماضی کی یاد تازہ کر دی۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں نے قومی کھیل میں دوبارہ نئی جان ڈال دی ہے، کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولتات سے فراہم کی جائیں گئیں۔

ڈویژنل سپورٹس آفسیر صائمہ منظور بھی موجود تھیں۔