سرگودھا،14جون (اے پی پی ) : ملک بھر کی طرح سرگودھا میں بھی عید قرباں کیلئے مویشی منڈی میں خر ید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے ۔ صوبہ پنجاب بھر سے فروخت کے لئے بیوپاریوں کی جانب سے متعدد قیمتی جانور لائے جارہے ہیں۔مویشی منڈی نے ایک قسم کے میلے کا روپ دھارلیا ہے ۔
جانوروں کی خریداری کے لئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے منڈی کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے ۔ عید قرباں کے لئے لاکھوں روپے کے جانوروں کی خرید و فروخت کا عمل جاری ہے ۔ مزید تفصیلات جانتے ہیں اس رپورٹ میں ۔۔۔۔۔!!!











