سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی چیئرپرسن منتحب

33

اسلام آباد 14 (جون اے پی پی):سینیٹر پلوشہ محمد زئی خان کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن چیئرپرسن کے طورپر منتخب کیا گیا۔ کمیٹی کے چیئرمین کے لئے ان کا نام سینیٹر ندیم احمد بھٹو نے تجویز کیا جبکہ سید کاظم علی شاہ نے اس کی تائید کی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے اور زندگی کے ہر شعبے میں آئی ٹی کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کی بہتری کے لئے مل کر کام کریں گے اور ایسی سفارشات مرتب کی جائیں گی جس سے مزید بہتری لائی جا سکے۔                                                        اے پی پی/ بینش/حبیب شاہ