ساہیوال ,15 جون ( اے پی پی):وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال کا دورہ کیا۔اور ٹیچنگ ہسپتال کے نرسری وارڈ میں ہونے والے المناک حادثے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا۔ہسپتال میں تمام ضلعی انتظامیہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ار پی او، ڈی پی او، بھاری تعداد میں عوام اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ڈاکٹر خالد عبداللہ بھی اپنی ٹیم کے ساتھ وہاں پر موجود تھے۔وزیراعلی مریم نواز صاحبہ نے ہونے والے حادثے کے ذمہ داران کو جہاں پر تنبیہ کی۔وہاں پر ریسکیو1122 کے جوانوں کو ان کی اعلی کارکردگی پر نہ صرف ان کو شاباش دی بلکہ ان کو اعزازی طور پر کیش انعامات سے بھی نوازا. ریسکیو1122 کے جوان ہمارا فخر ہیں۔ جو دن ہو یا رات، اندھی ہو یا طوفان، زلزلہ ہو یا اگ اپنی جانوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے لوگوں کی خدمت کے لیے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔