رحیم یارخان ۔ 15 جون (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر رحیم یارخان خرم پرویز کی ہدایت پرٹائر جلا کر تیل بنانے والی غیر قانونی فیکٹریاں مسمار کر دی گئیں ۔قومی شاہراہ کے اطراف میں قائم کئی غیر قانونی فیکٹریاں مسمار کر دی گئیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عامر رحمانی کے مطابق ماحولیاتی آلودگی کا باعث ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کو مسمار کرتے ہوئے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔قومی شاہراہ کے اطراف میں متعدد غیر قانونی پلانٹس کو مسمار کیا ہے، ماحول کو آلودہ کرنے والے پلانٹس ضلع میں نہیں چلنے دیئے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈیزاسٹر منیججمنٹ اتھارٹی ماحولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے لئے متحرک ہے۔کوآرڈینیٹر پی ڈی ایم اے یٰسین نواز کے مطابق ضلع میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی صنعتوں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائے۔