ملتان ،15 جون (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ملتان ٹی ہاؤس میں آگاہی سیمینار و پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف اور چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنی میاں راشد اقبال نے صدارت کیچیف ایگزیکٹو آفیسر شاہد یعقوب اور بورڈ ڈائریکٹر ملک محمد سمیع سمیت کمپنی حکام نے بھی شرکت کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے کہا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی عید ایام میں روزانہ 10 ہزار ٹن سے زائد آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جائے گا اور کہا شہری ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے انتظامیہ سے تعاون کریں ۔
انہوں نے کہا عید ایام میں تمام مشینری اور افرادی قوت فیلڈ میں رکھی جائے گی چیئرمین ویسٹ منیجمنٹ کمپنیمیاں راشد اقبال نے کہا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی 3 روز میں مکمل شہر کو صاف رکھے گی اور کہا نئی مشینری اور لوڈرز رکشے تمام یونین کونسلز میں عید پر صفائی آپریشن پر حصہ لینگے سی ای او شاہد یعقوب نے کہا شہریوں میں صفائی کے حوالے سے خصوصی اگاہی مہم چلائی جارہی ہے اور کہا 68 یونین کونسلز سمیت نواحی علاقوں میں بھی بھرپور صفائی آپریشن کیا جائے گا اور انہوں نے کہا عوام صفائی و الاکے حوالے سے شکایات 1139 پر درج کراسکتے ہیں شاہد یعقوب نے کہا آلائشوں کو ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے مخصوص شاپرز میں ڈال کر کنٹینرز میں ڈالیں سیمینار میں میڈیا،سول سوسائٹی اور تاجروں میں بائیوگریڈایبل شاپرز بھی تقسیم کئے گئے۔