قبائلی علاقوں میں ذرائع آمدورفت کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے،کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر

22

 

ڈیرہ غازی خان،15 جون  (اے پی پی)؛وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دو نئے روڈز کے منظوری دے دی گئی ہے۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے گیارویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کسپ کی زیر نگرانی ساڑھے بارہ کلومیٹر طویل دو سڑکوں کی منظوری دی جس پر 33 کروڑ 72 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مہر شاہد زمان لک،ڈائریکٹر جنرل کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی بابر بشیر اور ڈی ڈی ڈبلیو پی کے اراکین موجود تھے۔کوہ سلیمان ایمپروومنٹ پروگرام کی زیر نگرانی کوہ سلیمان میں پہاڑ سر تا نیلغ تھوخ براستہ گجری تھوخ  پختہ سڑک کی منظوری دی گئی۔7.5کلومیٹر طویل روڈ کی تعمیر پر ساڑھے اٹھارہ کروڑ روپے خرچ ہوں گے اسی طرح سفید کوہ تا سریش براستہ بستی یارو روڈ کی بھی منظوری دی گئی ہے،پانچ کلومیٹر روڈ کی تعمیر پر 15 کروڑ 72 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔کمشنر نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں ذرائع آمدورفت کی بہترین سہولیات فراہم کریں گے اور پہاڑوں کو کاٹ کر آبادیوں کو ملایا جارہا ہے۔اجلاس میں ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ وسیم اختر جتوئی کی ڈویلپمنٹ سکیموں سے متعلق بریفنگ  دی۔