وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نماز عید بیکڑ ضلع ڈیرہ بگٹی میں ادا کی,ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی

25

ڈیرہ بگٹی ،17جون (اے پی پی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے نماز عید بیکڑ ضلع ڈیرہ بگٹی میں ادا کی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مقامی لوگوں کے ہمراہ عید کی نماز بیکڑ کی عید گاہ میں ادا کی ،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ملک و قوم کی سلامتی خوشحالی اور ترقی کے لئے دعا کی ،نماز عید کے بعد وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی نے عوام سے عید ملے عید گاہ میں  لوگوں کی بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی ،وزیر اعلٰی بلوچستان لوگوں میں گھل مل گئے، بزرگ افراد اور تمام طبقہ کے لوگوں سے عید ملے ۔