کوئٹہ،17 جون (اے پی پی) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے عید کی نماز گورنر ہاوس میں ادا کی۔اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیئے خصوصی دعائیں مانگ گئیں۔نماز عید کے بعد گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل لوگوں سے عید ملے اور عید کی مبارکباد دی۔