شجاع آباد، 17 جون (اے پی پی ):ملک بھر میں عید الاضحیٰ آج مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ منائی جا رہی ہے، مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا ہے جن میں علماء کرام حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسمٰعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے پر روشنی ڈال رہے ہیں شجاع آباد میں قدیمی عید گاہ شاہی عید گاہ میں نماز عید کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قاضی قمر الصالحین نے کہا کہ آج ہمیں اللہ نے خاص تحفہ عید کی صورت میں دیا ہے جس میں ہمیں اپنے پیاروں کو یاد رکھنا چاہیے خصوصاً جو اس فانی دنیا سے رخصت فرما گئے ہیں انہوں نے آزادی سے محروم لوگوں کے لیے بھی دعائیں کرائی اور بیماروں کے لیے بھی خاص دعاؤں کا اہتمام کیا انہوں نے کہا کہ جو اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ہیں انہیں بھی اپنی اپنی دعاؤں میں یاد رکھیے انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں عید الضحٰی مذہبی، جوش و جذبے اور عقیدت واحترام کےساتھ منائی جا رہی ہے، یہ ایک اللہ کی خاص رحمت ہے۔شجاع آباد، جلالپورپیروالا ، ملتان اور دیگر علاقوں کے عیدگاہوں میں بھی پوری دنیا کے مسلمانوں کے لیے دعائیں کرائی گئی۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ جلد از جلد کشمیر کے مسلمانوں کو اور فلسطین کے مسلمانوں کو حقیقی آزادی نصیب فرمائے اور افغانستان کے مسلمانوں کو درپیش مسائل جلد از جلد حل فرمائے اس موقع پر ملکی سالمیت، استحکام و خوشحالی اور ترقی کے لئے خصوصی دعائیں بھی کی گئی۔
بڑی تعداد میں لوگ نماز عید کے بعد اپنے پیاروں کو جو اس فانی دنیا سے رخصت فرما گئے ہیں ان کی قبروں پر پھول اور ان کی دعا مغفرت کرتے ہوئے نظر آئے عید کی نماز کے بعد بچے جھولا لیتے اور کھیلتے کودتے نظر آئے جو کہ سہی معنی میں بچوں کو تفریح میسر کرتی ہے۔