اسلام آباد۔21جون (اے پی پی): ممبر قومی اسمبلی آسیہ ناز تنولی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہمیشہ ملک میں خوشحالی لائی (ن) لیگ نے سیاست نہیں ریاست بچائی۔
جمعہ کو قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال 25 ۔ 2024 کے وفاقی بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آئی ٹی ٹیکنالوجی پارک وزیراعظم کا وژن ہے، دنیا ہماری حکومت پر اعتماد کر رہی ہے، پانچ سال میں ملک کو مسائل سے نجات دلائیں گے۔











