کوئٹہ۔ 21 جون (اے پی پی):و زیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفرازبگٹی نے کہا ہے بلو چستان حکومت نے اپنا سر پلس بجٹ پیش کر دیا گیا جس کا سہرا مخلوط حکومت کو جا تا ہے، یکم جولائی سے ہماری گڈ گورننس کے کا امتحان شروع ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات جیت کر تے ہو ئے کیا، و زیر اعلیٰ بلو چستان نے کہا کہ صو بہ کے مسائل اور چیلنجز بہت زیادہ ہیں ، بہتر بجٹ پیش کرنے میں تعاون پر محکمہ خرانہ ،اتحادی جماعتوں اور اپنی ٹیم کا مشکور ہوں ،انہوں نے کہا کہ صحت ، تعلیم کے شعبے کو اہمیت دی گئی ہے پہلے نمبر پر تعلیم دوسرے نمبر پر صحت جبکہ تیسرے نمبر پر موسمیاتی تبدیلی کو رکھا گیاہے۔
انہوں نے کہا کہ سرپلس بجٹ کا کریڈٹ مخلوط حکومت میں شامل تمام اتحادی جماعتوں کو جا تا ہے، انہوں نے کہا کہ صو بہ کی ترقی و خوشحالی و فاقی حکومت کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ،انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پولیس اور لیویز فرنٹ لائن پر جنگ لڑ رہی ہیں ،ہماری کوشش ہے ان فورسز کی تنخوائیں پنجاب پولیس کے برابر ہو جا ئیں ،انہوں نے کہا کہ صوبہ کے حقوق کے لئے ہر سطح پر بات چیت جا رہے گی۔











