اسلام آباد۔21جون (اے پی پی): رکن قومی اسمبلی سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا معاشی ہب ہے جو ملک کو معاشی دلدل سے نکال سکتا ہے اس کی ترقی کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے ۔
آج قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت معاشی نظام کوریڈیکل سرجری کی ضرورت ہےجس کے بعد تمام لیڈرز پہل کرتے ہوئے قرضوں کی ادائیگی کے لئے عطیات کا اعلان کریں، اہل ثروت افراد اپنی جائیداد اور اثاثوں کا 25 فیصد ملک کے لئے عطیہ کریں تو ملک کے عوام بھی قرضہ ادا کرنے کے لئے تیار ہوں گے۔











