پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے تمام جماعتوں کو ایک نکاتی ایجنڈے پر متحد ہونا ہو گا، عبدالقادرپٹیل کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

22

اسلام آباد۔21جون  (اے پی پی):   رکن قومی اسمبلی عبدالقادرپٹیل کا کہنا ہے کہ  پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے  تمام جماعتوں کو ایک نکاتی ایجنڈے  پر متحد ہونا ہو گا تا کہ ملک کی ترقی  ہو اور عوام کو  ریلیف ملے۔

آج قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر عام بحث میں حصہ لیتے ہوئے ان کاکہنا تھا  صحت اور تعلیم ہماری اولین  ترجیحات  میں سے ہے ۔ ہمارے دوعظیم لیڈروں نے اپنی جانوں کی قربانیاں دیں، ہمارے لیڈرنے 14 سال جیل میں گزارے مگرہمیشہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔