قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر عام بحث کے تیسرے روز کی کارروائی کا آغاز

22

اسلام آباد 21، جون  (اے پی پی): قومی اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کے بجٹ پر عام بحث کے تیسرے روز کی کارروائی کا آغاز سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور قومی ترانے سے ہوا جس کے بعدممبر قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ نے بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ میں حکومت کی جانب سے انڈسٹری کے لیے سستی بجلی کی فراہمی اور کراس سبسڈی کو ختم کرنا ایک خوش آیند اقدام ہے جس سے انڈسٹری کو بہت ریلیف ملے گا۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجٹ میں ایکسپورٹ سیکٹر کے لیے مزید مراعات فراہم کی جائیں کیونکہ یہ معیشت کا اہم ترین حصہ ہے، اس موقع پر انڈسٹری اور ایکسپورٹرز کی طرف سے حکومت کو تمام تر تعاون کی یقین دہانی بھی کروائی۔