سکھر۔22جون(اے پی پی)؛صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے لوگوں کو خدشہ تھا کہ بیراج کو کوئی نقصان پہنچا ہے یا جو ہم نے اب تک اقدامات کیے ہیں اس کی تفصیلات بتانے کے لیے یہاں آئے ہیں۔
جام خان شورونے کہا کہ سکھربیراج کے چھ دروازے پاکستان شپنگ یارڈ تبدیل کر دیے ہیں جو پرانے طرز کے تھے اس کے بعد ہمارا ارادہ تھا کہ یہ سارے دروازے تبدیل کرنے ہیں اس کے بعد چائنیز کمپنی یہاں آگئی وہ اپنا سامان لے آئے اور اپنی ورکشاپ بھی یہاں پر قائم کر لی ہیں، کل یہاں واقعہ پیش آیا ہم فوری طور پہ یہاں آگئے، پاکستان شپنگ یارڈ کی ٹیم بھی یہاں آگئی ہے،ان لوگوں نے بھی یہاں کے گیٹ کا معائنہ کیا ہے،یہاں پر جو چائنیز کمپنی کام کر رہی ہے ان لوگوں نے بھی گیٹ کا دورہ کیا ہے، نیچے جا کرچائنیز کمپنی نے جو گیٹ نیچے گرا ہے اس کا بھی معائنہ کر لیا اور ہماری ان سے تقریباً چار گھنٹے میٹنگ ہوئی ہے،ہم نے پانی کو ڈاون اسٹیم میں چھوڑ دیا جس سے بیراج کے ڈھانچے کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا،بیراج کا ڈھانچہ اللہ کے فضل و کرم سے محفوظ ہے،گیٹوں کو جو نقصان ہوا ہے ہم اس پہ کام کر رہے ہیں۔
صوبائی وزیر آبپاشی نے مزید کہا کہ پاکستان شپنگ یارڈ ابھی حال ہی میں چھ گیٹ لگائے ہیں،اگر یہ لوگ ہمیں ٹائم لائن دیتے ہیں تو ہم پرانے گیٹ پر نہیں جائیں گے نیا گیٹ لگا دیں گے،نئے گیٹ تو چائنیز بھی لگا رہے ہیں اور وہ بھی ہمیں ایک ماہ کے اندر نیا گیٹ دے سکتے ہیں،مگر ہمیں گیٹ کی جلدی ضرورت ہے،پہلی کوشش ہماری یہ ہے کہ کسان گیٹ جو ہمارے پاس پڑا ہوا ہے اس کو لے کے ائیں اور وہ لگائیں،اس کے لیے ہمیں پانی کا لیول زیادہ کرنا پڑے گا، اس کے بعد کسان گیٹ آسانی سے لگ جائے گا، ایک دروازہ نہ ہونے کی وجہ سے سارا کا سارا پانی ایک دروازے سے جا رہا تھا جس کی وجہ سے وہاں پریشر بڑھ رہا تھا اب ہم نے سارے دروازے کھول دیے ہیں جس کی وجہ سے پانی تقسیم ہو گیا ہے اوربیراج کو کوئی نقصان نہیں ہے،ہم ٹائم لائن اس وقت رتک نہیں دے سکتے جب تک پاکستان شپنگ یار ، چائنیز کمپنی اوربحریہ فاونڈیشن والے ہمیں پلان بنا کے نہ دیں ، ان لوگوں سے میٹنگ جاری ہیں جلد ہی ہم ٹائم لائن دیں گے۔











