اوکاڑہ،28 جون(اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان کا میونسپل کمیٹی دیپالپور، حویلی لکھا، منڈی احمد آباد اور بصیرپور کا دورہ ،اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر ڈوگر، اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور مجاہد ظفر میکن سمیت میونسپل کمیٹیوں کے چیف افسران سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔
انہوں نے عوام کو میونسپل سروسز کی فراہمی کے لیے میونسپل کمیٹیوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن()ر فرخ عتیق خان نے مختلف بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی اور ضلع کونسل کی دوکانوں کا بھی جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ میونسپل کمیٹیوں اور ضلع کونسل کی دوکانوں کی رینٹ اسسمنٹ کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں دوکانوں کی مارکیٹ ویلیو کے مطابق ان کے کرائے مختص کیے جائیں عوامی خدمت کے پیش نظر میونسپل کمیٹیوں کے افسران و اہلکاران محنت اور ایمانداری سے کام کریں۔