لاہور، 28 جون (اے پی پی): گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی کی سربراہی میں پیپلزپارٹی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے اراکین پنجاب اسمبلی نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کو گورنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جامعات میں گورننس اور معیار تعلیم میں بہتری لانا ترجیح ہے۔ صوبہ پنجاب کے اضلاع کی پسماندہ تحصیلوں میں بڑی جامعات کے سب کیمپسز کھولنے پر کام تیزی سے جاری ہے۔
سید علی حیدر گیلانی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک میں استحکام کے لیے مفاہمت کی سیاسٹ کی ہے۔ وفد میں سردار رئیس نبیل، ملک واصف مظہر راں، میاں کامران عبداللّٰہ مڑل، قاضی احمد سعید، عامر علی شاہ، انعام باری ، سردار حبیب الرحمان گوپانگ، شازیہ عابد، نیلم جبار اور نرگس فیض ملک شامل تھے۔