قومی اسمبلی نے گزشتہ مالی سالوں 24-2023 کے 25 زائد مطالبات زر کی بھی منظوری دے دی

13

اسلام آباد۔28جون  (اے پی پی):قومی اسمبلی نے گزشتہ مالی سالوں 24-2023کے 25 زائد مطالبات زر کی بھی منظوری دے دی۔

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے یکےبعد دیگرے گزشتہ مالی سال 24-2023کے مطالبات زر ایوان میں پیش کئے جن کی ایوان نے کثرت رائے سے منظوری دی جبکہ ایوان میں 23-2022 کی 35 ارب 50 کروڑ 93 لاکھ 7 ہزار 460 روپے کی تفصیلات بھی پیش کر دی گئیں۔