سکھر: ڈی آئی جی، ایس ایس پی کی ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین سے تعزیت

17

سکھر۔ 29 جون(اے پی پی) ڈی آئی جی سید پیر محمد شاہ، ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور نے تھانہ اندل سندرانی کی حدود میں ڈاکوؤں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہیڈ کانسٹیبل ڈنو عباسی کے لواحقین سے تعزیت کی اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

  ڈی آئی جی سید پیر محمد شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ شہید کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے  اللہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، محکمہ پولیس کو اس شہید کی قربانی پر فخر ہے اور وہ ہمیشہ خاندان کے ساتھ رابطے میں ہے اور ہمارے دروازے آپ کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔اس موقع پر ڈی آئی جی اور ایس ایس پی کے ساتھ ضلع کے دیگر پولیس افسران بھی شریک تھے۔