ملتان ؛ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامات حتمی مراحل میں داخل

21

ملتان،02 جون(اے پی پی): امام بارگاہوں اور مجالس کے روٹس پر پیچ ورک اور لائٹس کی تنصیب تیزی سے جاری و ساری ہے۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کی صدارت میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں محرم الحرام کے سلسلہ میں انتظامات اور سکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ محرم ایام میں ضلع بھر کی سکیورٹی فول پروف بنائی جائے گی ، جلوس روٹس پر ضلعی محکموں کے کمیپ قائم کرکے موثر سروس ڈیلیوری دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ امن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے محرم الحرام پر بھائی چارے و امن کا پیغام عام کیا جائے گا  اور ریسکیو 1122،پولیس اور سول ڈیفنس سمیت تمام ادارے ایمرجنسی میں مکمل چوکس رہینگے۔

وسیم حامد سندھو نے کہا کہ واسا،ویسٹ منیجمنٹ کمپنی اور کارپوریشن سمیت تمام محکمے الرٹ رہینگے۔