چیچہ وطنی، 05 جولائی (اے پی پی):وفاقی محتسب اسلام آباد کے زیر اہتمام میپکو کمپلیکس چیچہ وطنی میں کھلی کچہری کاانعقاد کیا گیا،انوسٹی گیشن آفیسر وفاقی محتسب آفس کامران مقصود نے سائلین کی شکایات سنیں اوربعض شکایات کے ازالہ کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے،سائلین کی زیادہ تر شکایات کا تعلق اووربلنگ سے تھا،بعض صارفین نے بجلی کا میٹر تیز چلنے کی شکایات بھی جمع کرائیں۔
انوسٹی گیشن آفیسر وفاقی محتسب نے سائلین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام جائز شکایات کا ازالہ کیا جائے گا،وفاقی محتسب کا ادارہ وفاقی حکومت کے زیر انتظام چلنے والے محکمہ جات میں کسی بھی قسم کی بدعنوانی،کرپشن یا ہیراپھیری کو روکنے کیلئے اپنامؤثر کردار ادا کررہا ہے۔ایگزیکٹو انجینئر آپریشن میپکو،تمام سب ڈویژنز کے ایس ڈی اوز،ریونیو آفیسر،لائن سپرنٹنڈ نٹس اوردیگر ماتحت سٹاف بھی اس موقع پر موجود تھا۔