سیالکوٹ،05 جولائی (اے پی پی):ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینہ میں سوشل میڈیا پر شرانگیز عناصر کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی مذہبی منافرت ،فرقہ واریت ،اشتعال انگیزی پھیلانے والے امن دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سوشل میڈیا صارفین کسی بھی پلیٹ فارم پر مسلکی اور مذہبی بحث سے گریز کریں ۔
ڈی پی او نے کہا کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پولیس اور ایف آئی اے کو بروقت مطلع کریں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ پولیس سیالکوٹ محرم الحرام کے پر امن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے پورے عزم کے ساتھ کوشاں ہے اور شہریوں کا تعاون بہتر خدمت میں معاون ثابت ہوگا۔