ملتان؛ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو کا شہباز شریف ہسپتال کا دورہ،طبی سہولیات کا جائزہ لیا

14

ملتان، 10 جولائی(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شہباز شریف ہسپتال کا اچانک دورہ کیا، طبی سہولیات کی انسپکشن کی اور ہسپتال بارے بریفننگ بھی لی۔انہوں نے فارمیسی میں ادویات کا سٹاک اور مریضوں کو فراہمی کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کے شدید رش کے باعث کاونٹرز اور آؤٹ ڈور کی استعداد مزید بڑھانے کی ہدایات جاری کی ہے۔

ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے شہباز شریف ہسپتال میں ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کی جبکہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی اور ایم ایس شہباز شریف ہسپتال نے بریفنگ دی۔

 ڈپٹی کمشنر نے کہا  کہ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر مراکز صحت اور ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن پر خصوصی توجہ ہے، شہباز شریف ہسپتال و گائنی سنٹر میں تمام تر جدید سہولیات میسر ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کونسل کے پلیٹ فارم سے ادویات و آلات کی کمی پوری کی جارہی ہے۔