لاہور؛ وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت اجلاس، پنجاب میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کے عمل میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

22

لاہور، 10 جولائی(اے پی پی): وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی زیرصدارت ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پنجاب میں صفائی کا نظام آؤٹ سورس کرنے کے عمل میں پیشرفت کا جائزہ لیا۔سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں اور ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں سی ای اوز کو آؤٹ سورسنگ کی مقرر کردہ ٹائم لائن پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز پنجاب میں عالمی معیار کا صفائی کا نظام چاہتی ہیں، وزیراعلی نے جو ڈیڈلائن مقرر کی ہے اس میں تبدیلی نہیں ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں ماڈل پراجیکٹ کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دعوے نہیں کرنا چاہتے لیکن عوام کو خوشگوار تبدیلی نظر آئے گی، صفائی کے پائلٹ پراجیکٹ میں عوام کا تعاون سب سے زیادہ اہم ہے۔

اجلاس میں کمپنیوں کے لئے مقرر کردہ اہداف کے حصول پر تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں آبادی اور گھروں کی تعداد کے تعین کے لئے سروے کے مختلف ماڈلز بھی زیر بحث آئے۔